ابنا: رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله هادی باریک بین نے کل شھر قزوین میں سرکاری ملازمین سے ملاقات میں مومنین کی صفات کا تذکرہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے اپنی باتوں میں اس صفت کی تاکید کی ہے۔
آیت الله باریک بین نے مذھبی معاشرہ میں ایک مومن کی ذمہ داریوں کو خدا کے الطاف میں سے شمار کرتے ہوئے کہا: اس طرح کی ذمہ داریاں اقداری امانتیں ہیں جس کی حفاظت میں کوشاں رہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے سوره مؤمنون میں مومن انسانوں کے صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: نماز، امانت کی حفاظت اور وفاداری متقین و مومنین کے اھم ترین اوصاف میں سے ہیں۔
آیت الله باریک بین نے مزید کہا: الیکشن کمیٹی مناسب اور سالم انتخابات کی برگزاری میں اھم کردار ادا کرے۔
.......
/169